• news

ٹرین پورے پاکستان میں چلانے کیلئے سندھ سے بات نہیں کرونگا: شیخ رشید

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹرینیں پوری پاکستان کی ہیں ان کو کھولنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات نہیں کروں گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ محکمہ ریلوے صوبوں کے ماتحت نہیں‘ یہ وزیراعظم عمران خان کے بعد میرے ماتحت ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میں خود بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں لیکن میں عمران خان کے فیصلے کا منتظر ہوں۔ ان سے رابطے کے بعد منگل یا بدھ کو ٹرینیں چلانے کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں کسی صوبے کے تابع نہیں ہوں‘ خود فیصلہ کر سکتا ہوں اس لئے ٹرینیں چلانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مراد علی شاہ کے ماتحت نہیں ہوں‘ نہ ہی ہم کسی سے الجھنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب جہازوں اور بسوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی تو ریلوے نے کیا بگاڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن