نواب ٹائون‘ 10سالہ بچے کو گلا دبا کر مار دیا‘ نعش زیر تعمیر پلازہ سے برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں10 سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام مصطفی کزن ابوبکر کے ساتھ گھر سے ایک سو روپے لے کر سامان لینے باہر نکلا تھا۔ بعد ازاں گھر کی پچھلی جانب واقع زیر تعمیر پلازے سے نعش ملی۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے، مقتول سمسانی گاؤں جوہر ٹاؤن کا رہائشیبہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔