• news

سبزہ زار: فرنیچر کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ ، لاکھوں کا نقصان ، 3گاڑیاں بھی تباہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) سبزہ زار میں سلنڈر پھٹنے سے فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر پارکنگ میں کھڑی 3گاڑیاں اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار کے علاقے ختم نبوت چوک میں واقع فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی شعلے آسمان کو چھونے لگے اس دوران آگ نے قریب پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور پنکچر کی دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن