جاپان میں انٹی جین ٹیسٹنگ کِٹس کی ہسپتالوں میں آمد شروع
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اینٹی جین ٹیسٹ کِٹس ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں پہنچنا شروع کر دین ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اینٹی جین ٹیسٹ کِٹس پہنچا دہ ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کی مدد سے وائرس کی تیزی سے تشخیص اور بعد ازاں علاج کیا جا سکے گا۔اینٹی جین ٹیسٹ روایتی پی سی آر ٹیسٹ کی نسبت کم قابل اعتماد ہیں لیکن ان کے ذریعے تشخیص میں تقریباً 30 منٹ لگتے ہیں۔وزارت صحت نے ان ٹیسٹ کِٹس کی منظوری بدھ کے روز دی تھی۔