ساہیوال: خودکشی یا حادثہ؟ جیل ملازم سرکاری رائفل کی گولی سے جاں بحق
ساہیوال (نامہ نگار/ نمائندہ نوائے وقت)خود کشی یا اچانک گولی کا چلنے کا معاملہ،جیل ملازم زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہائی سیکیورٹی جیل ملازم اپنی ہی رائفل کی گولی چلنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ملازم کی شناخت محمد شیر کے نام سے ہوئی جو اپنی ہی سرکاری رائفل کی گولی کا نشانہ بن گیا۔ محمد شیر تاندلیانوالہ کا رہائشی تھا اور جیل کی ایلیٹ فورس میں تھا۔ گولی لگنے کے بعد محمد شیر کو ڈی ایچ کیو لے جایا گیا، مگر وہ دم توڑ گیا۔ محمد شیر کی ہلاکت خود کشی ہے یا اتفاقی حادثہ، جیل انتظامیہ مصروف تفتیش ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انکوائری کے لئے ٹیم مقرر کردی ہے۔