• news

بھارتی حکومت کروناکی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، پیپلز موومنٹ

اسلام آباد (اے پی پی) جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ ایک طرف پوری دنیا کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہیں اور دوسری طرف بھارتی حکومت کوروناوائرس کی آڑ میں کشمیر میں نسل کشی میں مصروف ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالمجید ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے تاکہ 1947ء اور 1965 ء کی طرح مسلمان علاقہ چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرجائیں اور وہ ہندوئوںکولاکر ان کی جگہ آبادکرے جس سے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل ہوجائے۔ عبدالمجید ملک نے کہا کہ کشمیری قوم ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کسی کو شہدا ء کے خون کے ساتھ غداری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہداء نے جس مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں ا س کے حصول کے لیے ہرصورت جہدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن