بھوپال میں قبروں کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ بھی شروع
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) بھارتی صوبے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں قبروں کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کرونا وائرس کے نام پر وفات پانے افراد میں سے 90 فیصد مسلمان ہوتے ہیں اس وجہ سے بھوپال کے بعض علاقوں میں قبرستان میں میتیں دفنانے کیلئے جگہ کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ ایسے میں جو مسلمان کرونا وائرس کے شُبے میں قرنطینہ سینٹر منتقل کئے جاتے ہیں ان کے ورثاء قبروں کی ایڈوانس بکنگ کرا لیتے ہیں، بھارت کے زیادہ تر حصوں میں مسلمانوں اور ہندوئوں کیلئے الگ الگ قرنطینہ سینٹر بنائے گئے ہیں، ہندوئوں والے قرنطینہ سینٹر میں مقدور بھر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ مسلمانوں سے قیدیوں جیسا سلوک ہوتا ہے، یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر مسلمان کرونا وائرس کی بجائے ناقص خوراک اور غیر معیاری ضروری سہولیات کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔