• news

لیبیا نے ترکی کے عنقاء ایس نامی 4 ڈرون طیارے مار گرائے: نیشنل آرمی کا دعویٰ

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کی نیشنل آرمی نے دعویٰکیا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے ترکی کے تیار کردہ'عنقاء ایس' نامی چار ڈرون طیارے مار گرائے ۔ چاروں ڈرون طیارے الوطیہ ایئربیس کے قریب عقبہ بن نافع کے مقام پر گرائے ۔ لیبیائی فوج کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق فضائی دفاع نے دارالحکومت طرابلس سے 140 کلو میٹر دور اور تونس کی سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الوطیہ فوجی اڈے کے قریب ترکی کے جنگی ڈرون مار گرائے ادھر ایک دوسری پیش رفت میں ترکی کیوزیر خارجہ نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا کی قومی فوج کیطرابلس کی طرف پیش قدمی روکنے کے لیے مداخلت کرے۔

ای پیپر-دی نیشن