• news

کرونا وائرس کے باعث سماجی دوری‘ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے مثال قائم کر دی

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کرونا وائر کے حوالے سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد میں اپنی ذات سے آغاز کرکے عوام کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خطرے کے پیش نظر سماجی دوری کے اصول پر وزیراعظم اور ایک عام آدمی میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے ایک کیفے میں اس لیے داخل ہونے سے انکار کردیا کہ کیونکہ اس میں پہلے ہی گنجائش کے مطابق گاہک پورے تھے اور مزید گاہکوں کی آمد سماجی دوری کے اصول کو متاثر کرسکتی تھی۔تفصیلات میں نیوز لینڈ کی وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن اور ان کے منگیتر ، کلارک گیفورڈ دارالحکومت ویلنگٹن کے اولیو کیفے میں ہفتے کے روز ناشتہ کرنے آئے مگر ان کی آمد سے پہلے ہی اس کیفے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر وزیراعظم نے دیکھا کہ کیفے میں سماجی دورے کے فاصلے پرعمل درآمد کے ساتھ گاہک پہلے سے موجود ہیں اور مزید کی گنجائش نہیں تو وہ باہر ہی سے چلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی دوری کے اصول پرعمل درآمد میں وزیراعظم اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن