ملکی مسائل کا حل نئے اور منصفانہ انتخابات ہیں: شہباز شریف
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل نئے اور منصفانہ انتخابات ہیں ہم نے حکومت کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا تھا۔ عمران خان کی ضد اور انا آڑے آ گئی تو ہمارا کیا قصور ہے۔