سیہون دھماکے کے 2ملزموں کو سزائے موت‘ لکی مروت‘ 2 دہشت گرد ہلاک
کراچی‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سیہون بم دھماکہ سہولت کاری کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم داعش کے دو کارندوں کو سزائے موت سنا دی۔ ملزموں میں نادر علی عرف مرشد اور فرحان عرف فاروق بروہی شامل ہیں۔ ادھر لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی جی پولیس خیبر پی کے کے مطابق دو دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں ریحان جلیل اور شفیع الرحمان مارے گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی دو کلاشنکوفیں اور دستی بم قبضے میں لے لئے۔