• news

حکومتی رویہ مجبور کررہا ہے جمعتہ الوداع، تکمیل قرآن، عید اجتماعات بھرپور طریقے سے کریں: فضل الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات، تکمیل قرآن کی تقریبات اور عید کے اجتماعات بھرپور طورپر کیے جائیں گے۔ حکومتی رویہ مجبور کر رہا ہے کہ ایسا اقدام اٹھائیں۔ مساجد میں احتیاطی تدابیر بہر صورت اختیار کی جائیں۔ جے یو آئی نے پہلے دن سے سیاست سے ہٹ کر کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان انسانیت کے خاطر کیا۔ مدارس کو بند کیا بلکہ جمعیت کے جلسے، اجلاسوں سمیت ہر قسم کی تقریبات تک کو ملتوی کردیا اور اپنے رضاکاروں کو خدمت کیلئے پیش کیا لیکن مساجد کے ساتھ ایک نامناسب رویہ اور بازاروں، مارکیٹوں، منڈیوں کے ساتھ دوسرا رویہ قابل تشویش ہے ایسا لگ رہا ہے کہ کرونا وائرس کو بہانہ بنا کر مذہب کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات ، تکمیل قرآن کی تقریبات اور عید کے اجتماعات بھر پور طور پر کیے جائیں گے۔ حکومتی رویہ مجبور کر رہا ہے کہ ایسا اقدام اٹھائیں۔ مساجد میں احتیاطی تدابیر بہر صورت اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں اس بار عید مبارک کیلئے کہیں سفر نہ کریں۔ دریں اثناء مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عطاء الرحمن، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن اورمولانا عبد الواسع سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا قانون کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس کیخلاف ہر سازش پر نظر ہے اور ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متفق اور متحد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن