کرونا کے سبب عمان میں عید کی باجماعت نماز‘ اجتماعات پر پابندی
مسقط (نوائے وقت رپورٹ) عمان میں عیدالفطر کی باجماعت نمازوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سلطنت عمان کے وزیر صحت احمد بن محمد السعیدی نے پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداروں اور تنصبات میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ اور قید کی سزائیں دی جائیں گی۔ سلطنت عمان میں سخت قواعد کے تحت کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔