• news

ننکانہ:ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ مانانوالہ روڈ پرچندر کوٹ نہر کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ محمد اکرم شدید زخمی ہو گیا۔ شیل پٹرول پمپ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 36سالہ کبریٰ گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ موضع کھیپ والی کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل روڈ پر پڑے پتھر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 35سالہ محمد جواد گر کر شدیدزخمی ہو گیا۔
چک نمبر19 گ ب کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 25سالہ محمد رضوان اچانک جمپ لگنے کے باعث چلتی موٹر سائیکل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ٹول پلازہ شاہکوٹ کے قریب دوتیزر فتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 25سالہ راشد اور22سالہ عاشر گر کر شدید زخمی ہو گئے علاوہ ازیں ٹھٹھہ دلاور سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کتے سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ علی اشفاق گر کر شدید زخمی ہو گیاتمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن