آر پی او شیخوپورہ ریجن کا قصور کا دورہ،امن وامان کی صورتحال کاجائزہ
قصور(نمائند ندہ نوائے وقت ) آر پی او شیخوپورہ ریجن شاہد جاوید نے ضلع قصور کا دورہ کیا،سٹی اور صدرسرکل کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کی، کرائم اور امن ومان کی صورتحال کا جائزہ لیا،کئی ایک انفرادی مقدمات کو زیر بحث لایا گیا،اس موقع پر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت بھی موجودتھے۔ میٹنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور زیر تفتیش سنگین مقدمات ڈس کس کیے گئے۔ آر پی او شیخو پورہ ریجن نے کہاکہ سنگین جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایچ او ز کریمنلز کی گرفتاری کیلئے بھرپور کاروائیاں کریں،
اے کیٹگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ قبل ازیں آر پی او شیخوپورہ ریجن نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور کا دورہ کیا، یادگارشہداء پر سلامی پیش کی اور شہدائ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، آرپی او شیخوپورہ ریجن نے پولیس لائن کے ریکارڈ کی انسپکشن کی، کوت اور متفرق سٹور کو بھی چیک کیا۔