• news

سندھ کے عوام ظالمانہ جاگیردارانہ نظام میں جکڑئے ہوئے ہیں:محمد علی جواد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما محمد علی جواد نے کہا ہے کہ
سندھ کے عوام بھوک، افلاس، غربت،بے روزگاری اور ظالمانہ جاگیردارانہ نظام کے شکنجے میں بری طرح جکڑئے ہوئے ہیں لیکن پیپلز پارٹی آج بھی بھٹو زندہ ہے کا نعرہ الاپ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو اپنے والد،چچا اور دادا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈھائی سال سے کبھی ننگے پائوں اور کبھی لالٹین لیے انصاف کے حصو ل کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے لیکن ارباب اقتدار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔انہوں نے کہا کہ اس تہرے قتل میں ملوث پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز سردار خان چانڈیو اور سردار برہان چانڈیو کو وزیراعلی سندھ کی مکمل حمایت حا صل ہے اورمقامی پولیس بھی ان کے ہاتھوں یرغما ل بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھی روایات کے مطابق خواتین کو انتہائی عزت و احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لہذا تمام سندھی قوم پرست رہنمائوں سے التماس ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی اس مظلوم سندھی بیٹی کے لیے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے آرمی چیف، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قوم کی اس بیٹی کو انصاف کے حصول کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن