جنڈیالہ شیرخان:ورکشاپ میں کھڑے ٹرک میں آتشزدگی،1 کروڑ کا سامان خاکستر
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سینٹر جنڈیالہ شیرخان میں پیرامڈ ایل پی جی گیس ورکشاپ میںکھڑے ٹرک کو آگ لگنے سے ورکشاپ میں ایک کروڑسے زائدکا نقصا ن تاہم ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے ورکشاپ میں کھڑی 25 کے قریب گاڑیوں کو محفوظ بنالیا گیا بتایا گیا ہے کہ جنڈیالہ شیرخان ہسپتال کے اندر گھاس کو آگ لگانے سے آگ کی چنگاری ہسپتال سے ملحقہ ورکشاپ میں کھری گاڑیوں میں سے ایک ٹرک کوجالگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ورکشاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
تاہم ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا آگ لگنے سے ایک کروڑوں روپے سے زائد کا نقصان اور 25 کے قریب گاڑیوںکو بچالیا گیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔