کرونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں:طارق محمود ڈوگر
جوئیانوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکے وزراء کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے 18ویں ترمیم کے خاتمہ اور نیب کے ہاتھوں اپوزیشن جماعتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے میں مصروف ہیں ۔
کرونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈہ نہ ہے ،اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ آئے روز نت نئے بیانات دیکر اور عوام کو مالی امداد کے سہانے خواب دکھا کر بیوقوف بنایا جارہا ہے کورونا کے حوالے سے حکومت کے غیر تسلی بخش اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ملی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی زندہ درگور ہوکر رہ گیا ہے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ لڑائی کرنے کی بجائے عوام کی بنیادی سہولیات اور ضروریات پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔