• news

غیر قانونی بھرتی ریفرنس: سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

کراچی (آئی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے،سابق وزیراعظم کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2 افسروں کی غیرقانونی تقرری کاالزام بے بنیاد ہے ،ٹرائل کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہوں نیب کوگرفتاری سے روکاجائے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 5، 5لاکھ روپے بطور زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن