• news

سمندری طوفان’’ امپھان‘‘ رواں ہفتے ساحل سے ٹکرائے گا

نئی دہلی ،ڈھاکا (صباح نیوز)سمندری طوفان امپھان رواں ہفتے بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کو سمندری طوفان کا سامنا ہے۔’’ امپھان‘‘ نامی طوفان 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان ملکوں کی طرف بڑھ رہا ہے،سمندری طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔ بھارت نے مشرقی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش میں امراوتی، شمالی ساحلی علاقوں اور یانام میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش کے ساحل پر ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک رہ سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن