• news

آئی ایچ ایف نے ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز نے ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیدی۔ایف آئی ایچ کے مطابق اپنے اپنے ملک کے حالات اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں میں کام کیا جاسکتا ہے۔ ہاکی سرگرمیوں کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق گائیڈلائنز بھی سب کو بجھوادی ہیں۔ایف آئی ایچ نے خط میں واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ سٹاف، انتظامیہ اور دوسریلوگوں کو بھی ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، ہر ملک اپنے حالات اور حکومتی ایس اوپیز کو سامنے رکھ کر سرگرمیاں کرسکتا ہے۔
ہاکی سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپس آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن