اداکار ماجد جہانگیر کی اہلیہ انتقال کر گئیں
لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹی وی ڈرامہ "ففٹی ففٹی" فیم مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کی اہلیہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر 54 برس تھی۔مرحومہ کچھ عرصہ سے دل اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ شوبز سے وابستہ فنکاروں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔