لیلۃ القدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں لیلۃ القدر، شان نزول قرآن و ختم قرآن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گئے۔ لیلۃ القدر کی مناسبت سے گھروں اور مساجد میں خصوصی عبادات اور نوافل کا اہتمام کیا گیا۔ مساجد اور مدارس میں کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قیام اللیل اور شب بیداری بھی کی گئی۔ جامعہ نعیمیہ میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اور جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ کے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے شب قدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ اسی طرح جامعہ مسجد رحمانیہ عبدالکریم روڈ میں بھی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔