• news

سیٹزن پورٹل: شکایات میں کوتاہی پر وزیراعظم برہم، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہریوں کی شکایات پر متعلقہ اداروں کے بیانات میں تضاد ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی۔ شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے۔ شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پنجاب سے 17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256 شکایات کھلیں گی، خیبرپی کے سے 5 ہزار 346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وفاق سے 12 ہزار 340 جبکہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن