قصور: لڑکی گھر سے سودا سلف لینے کیلئے جانیوالی گھر نہ پہنچ سکی،والدین غم سے نڈھال
قصور (نمائندہ نوائے وقت )رحمان پورہ میں لڑکی گھر سے سودا سلف لینے کے لیے گئی تاحال گھر نہ پہنچی ۔محمد ناصر نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ میری پندرہ سالہ بیٹی فرح صبح سات بجے گھر سے سودا سلف لینے کے لیے گئی تاحال واپس نہیں پہنچی ہم نے اپنے طور پر گلی محلے اور ارد گرد بہت تلاش کیا مگر کچھ سراغ نہیں لگا۔پولیس نے محمد ناصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔