• news

پریس کلب شیخوپورہ میں گروپ بندی ختم،نئے عہدیداروں کا اعلان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پریس کلب شیخوپورہ میں گزشتہ سات سال سے قائم گروپ بندی ختم ہونے کے بعد مسجد میں ہونیوالی صلح کے نتیجہ میں متفقہ طور پر نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق صدر مبشر حسن بٹ، جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان جبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر زاہد محمود قریشی، نائب صدر عظم علی شیخ، جوائنٹ سیکرٹری ثمر اقبال، فنانس سیکرٹری ملک منیر حسین کھوکھر، سیکرٹری اطلاعات علی عمران ، آفس سیکرٹری قمر الدین قادری شامل ہیں، عہدیداروں سے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے حلف لیا، جنہوں نے پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا او ر کہا کہ وہ پریس کلب شیخوپورہ کی تعمیر و ترقی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور شیخوپورہ کی عوام و تاجر برادری کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر سپریم کونسل کے چیئرمین امجد نذیر بٹ، سینئر وائس چیئرمین حاجی ملک محمد بوٹا، وائس چیئرمین حاجی محمد ندیم شیخ،چوہدری شہزاد علی ورک، عبدالحمید بھٹی، شیخ سہیل ، رانا سرور، شہباز احمد، چوہدری الیاس،عظیم یزدانی، طاہر مسعود ساجد، سید علی معظم رضوی، صاحبزادہ ریاض اکبر ، شوکت علی ناز، صفدر شاہین، اسلام غازی، شہباز بیگ سمیت دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن