• news

عید الفطر 24مئی کو ہوگی، ہلال کمیتی 25کو کرنا چاہتی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (صباح نیوز + آن لائن) وفاقی وزیر فواد چودھری ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا ملک میں عید الفطر 24 مئی کو ہو گی۔ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عیدمنانا چاہتی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سے آگاہ کروں گا۔ یہ بھی بتائوں گا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن