کمشن سفارشات کا حامی، کسی شوگر مل انتظامیہ یا بورڈ میں شامل نہیں: مونس الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الہیٰ ایم این اے نے شوگر کمیشن کی سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ میں کسی بھی شوگر مل کی انتظامیہ یا بورڈ میں شامل نہیں ہوں۔ مونس الہیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ چینی کے کاروبار میں سٹہ بازی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے کیلئے شوگر کمیشن کی سفارشات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں حکومتی کنٹرول کیلئے قانونی سازی میں تعاون کیا جائے گا۔ تاکہ چینی کی قیمتوں کو جوڑ توڑ سے بچا کر مناسب سطح پر رکھا جا سکے۔