پی آئی اے طیاروں کو چھوٹے بڑے حادثات پیش آتے رہے
اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ائیر بس پی کے 8303 جس میں ایک سو زائد مسافر سوار تھے پی آئی اے کا100واں حادثہ ہے مختلف اوقات میں میں پی آئی اے کے طیاروں کو چھوٹے بڑے حادثات پیش آتے رہے لیکن بڑے حادثات چند ہیں جن میں بوئنگ ، ایئر بس ، فوکر اور اے ٹی آر طیاروں کے بڑے حاثات شامل ہیں سب سے پہلا حادثہ کو اس وقت پیش آیا جب پی آئی اے کا طیارہ ڈکوٹا ڈی سی 3گلگت سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوا اور جگلوٹ کے قریب خراب موسم کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گیا پائلٹ نے اس طیارے میں کسی مسافر کو نہیں بٹھایا تھا لیکن بڑے حاثات میں0 2مئی1965کا قاہرہ کا حادثہ شامل ہے جس میں 124افراد جاں بھْ ہو گئے جن میں ملک کے نامور صحافی بھی شامل تھے دوسرا بڑا حادثہ 25ستمبر 1992ء کوکھٹمنڈو میں آیا جس میں تمام مسافر جاں بحق ہو گئے دسمبر1972میں پی آئی اے کا فوکر طیارہ راولپنڈی سے لاہور جاتے ہوئے روات کے قریب گر تباہ ہو گیا اس حادثے میں 26افراد جاں بحق ہوئے اسی طرح پی آئی اے کا طیارہ جدہ ایئرپورٹ سے پاکستان کے لئے پرواز کرنے لگا تو 156حاجی جاں بحق ہو گئے 1986میں پشاور ایئرپورٹ پر فوکر طیارہ گر گیا جس سے 13مسافر جاں بحق ہو گئے2006 میں ملتان ایئر پورٹ سے لاہور کے لئے اڑنے والا فوکر طیارہ تباہ ہو گیا جس سے45مسافر جاں بحق ہو گئے چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر طیارہ بھی ہزارہ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا