• news

روسی دوا ساز کمپنی کا کرونا وائرس ویکسین جلد بنانے کا دعوی کر دیا

ماسکو(آن لائن) روسی ادویات کی کمپنی نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے دوا بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بنائی ہوئی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی اس دوا کو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکے گا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر صحت کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے لئے پہلے سے ہی دوائیں بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ویکسین تیار کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ کے عرصے تک کلینکل ٹرائلز شروع ہو جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن