پاکستان، چین کے درمیان کرونا کیخلاف تعاون ایک مثال ہے: چینی سفیر
لاہور( این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کرونا وائرس کے خلاف تعاون عالمی تعاون کی ایک مثال ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے پاکستان سے قریبی رابطے میں ہے ۔ چینی سفیر نے کورونا وائرس کے خلاف چین کے کردار کا اعتراف کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور بعض ممالک کی طرف سے چین کی مخالفت کی مذمت کرنے کو سراہا۔سی پیک کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سال میں اس کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں اور گوادر بندرگاہ ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے کے شعبوں اور خصوصی اقتصادی زون کے قیام میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے۔