وائٹ ہائوس کا سابق خانساماں کرونا وائرس سے ہلاک
واشنگٹن(آئی این پی)وائٹ ہائوس میں طویل عرصے خدمات انجام دینے والے سابق خانساماں کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 91 سالہ ولسن جرمن نے امریکہ کے 11 صدور کے لیے خدمات انجام دیں اور تقریباً 5 دہائیاں وائٹ ہائوس میں گزاریں، وہ وائٹ ہائوس میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ملازمین میں شامل ہیں۔ولسن جرمن نے 1957سے 2012تک وائٹ ہائوس میں کلینر، خانساماں اور ڈورمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے وائٹ ہائوس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1957 میں صدر آئزن ہاور کے دور سے کیا اور صدر اوبامہ کے دور تک وائٹ ہائوس میں خدمات انجام دیں۔