• news

مقبوضہ کشمیر: حریت پسندوں کا حملہ، ایک بھارتی فوجی ہلاک، 2 زخمی، علاقے کا محاصرہ، سرچ آپریشن

سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میںحریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے پریچھو علاقے میں فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف کے 3 اہلکار بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔ دونوں اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا بعد میں ایک اہلکارزخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔اس دوران فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی گن گرج ست لرز اٹھااور آبادی اپنے گھروں میں سہم ہو کر رہ گئی ۔حملے کے فورا بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز ضلع گاندبل میں ایک حملے میں 2 بی ایس ایف جوان ہلاک ہو گئے تھے۔ حملہ آوور ہلاک شدہ جوانوں کی سروس رائفل لے کر فرار ہوئے تھے۔سری نگر میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی ناکام کوشش کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ سری نگر کے علاقے بوٹا کدال میں بھارتی خفیہ اداروں نے ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ بھارتی فورسز نے سری نگر اور پلوامہ میں احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس گولے داغے اور پیلٹ گن سے فائرنگ کی ۔ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سری نگرشہر میں احتجاجی مظاہروں،پیلٹ و ٹیر گیس شلنگ کشیدگی کا ماحول جاری رہا،جبکہ بندشوں کو مزید سخت کرکے دفعہ144 نافذ کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہر میں ایک کمسن نوجوان کی شہادت کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے فورسز اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس گولے داغے اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا۔اس صورتحال کی وجہ سے سخت کشیدگی،تناو اور افراتفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ فورسز نے شہر کے مزید ناکہ بندی اور تار بندی کی گئی تھی جبکہ حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔اس دوران سڑکوں کی ناکہ بندی مزید سخت کی گئی جبکہ شاہراوں کو سیل کرکے صرف انتہائی ضروری کام کیلئے باہر آنے والے لوگوں،مریضوں اور تیماداروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔پولیس اور فورسز نے سڑکوں کو یکہ طرف بند کیا تھا جبکہ بیشتر جگہوں پر خار دار تاروں سے سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔ عوام کو خار دار تاروں سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس اور فورسز نے ناکے لگائے تھے۔ سڑکوں پرہر طرف صرف اور صرف فورسز اہلکار گشت کرتے نظر آئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس کا ماحول برقرار رہا۔کئی حساس مقامات پر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی بکتربند گاڑیاموجود رہیںاور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران طاقت کا استعمال کیا متعدد افراد زخمی ہوگئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔یوم القدس کے موقع پر سید علی گیلانی نے اپنے ایک پیغام میں مسلمانوں کو یاد دلایا کہ وہ خاموشی کی فضا پیدا کرکے دنیا کو مسئلہ کشمیر اورفلسطین کو فراموش نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی طرف بھی مسلمانوں کی توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ اب نئی دہلی میں ہندوستانی حکومت اس علاقے کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اسی لیے نیا ڈومیسائل قانون لایا گیا ہے تاکہ بھارتی ہندووں کو کشمیر میں آباد کر کے کشمیر کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا سکے ۔ علی گیلانی نے کہا کہ فقہا کے مابین اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر مسلم علاقوں کا ایک حصہ بھی دشمنوں کے زیر قبضہ ہو تو ، تمام مسلمانوں کو اس علاقے کی آزادی کے لئے کوشش کرنی چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن