چینی انکوائری رپورٹ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چینی انکوائری رپورٹ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قراردادمسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چینی کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتا ہے۔ایف آئی اے نے سبسڈی کی منظوری دینے والے وزیراعظم عمران خان کو طلب نہیں کیا۔خسرو بختیار اور ان کے بھائی شہریار سے بھی تحقیقات نہیں کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان کا احتساب سب کا نعرہ جعلی ثابت ہوا ہے۔شریف خاندان نے حکومت سے ایک روپے کی بھی سبسڈی نہیں لی۔حکومت کی ملی بھگت سے شہبازشریف کا نام انکوائری رپورٹ میں ڈالا گیا ہے۔پہلی رپورٹ میں شہباز شریف اور سلمان شہباز کا نام نہیں تھا۔