چیچن صدرکو کرونا کے شبے میں ہسپتال منتقل کرایا گیا، رمضان قدیروف کا ہسپتال میں علاج ہورہا ہے
گروزنی (صباح نیوز)چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کو کروناوائرس کے شبے میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ غیرملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کو کروناوائرس کے شعبے میں گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کاعلاج ہورہاہے مگرابھی تک یہ واضح نہیں ہواکہ آیا کہ رمضان قدیروف وبا کا شکار ہوہے ہیں یا نہیں۔