ایران کے 5 تیل بردار جہازوں کی حفاظت وینزویلا کی فوج کریگی: وزیر دفاع
کراکس (این این آئی)وینزویلا کی فوج تیل لے کر آنے والے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو امریکہ کی طرف سے روک جانے کے خدشے کے پیش نظر ان کی حفاظت کرے گی۔ایران کے پانچ تیل بردار جہاز اس وقت گہرے سمندروں میں ہیں اور آئندہ چند دنوں میں وہ وینزویلا پہنچ جائیں گے۔