کرونا کیخلاف بھرپور جدوجہد میں عوام حکومت اور نجی اداروں کا ساتھ دیں: پرویز الٰہی
سیالکوٹ (نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں حکومت اورنجی شعبے پاکستانی قوم کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیںا ور مسلم لیگ کے کارکن بھرپور انداز سے اس مہم میں شریک ہیں۔ مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ پنجاب کے صوبائی سینئر نائب صدرصدف بٹ سے ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس انٹرنیشنل ایشو ہے اورامریکہ، سعودی عرب، چین، جرمنی و دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں اورکرونا وائرس کے خلاف پاکستان میں حکومت و نجی شعبے بھرپور انداز سے کرونا وائرس کے خلاف مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر قابو پالیا جائے گا اورمریض صحت یاب ہوجائیں گے تاہم عوام کرونا وائرس کے خلاف بھرپور جدوجہد میں حکومت اور نجی اداروں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق بھرپور انداز سے کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے اور شہری ودیہی علاقوں میں مسلم لیگ کے کارکن کروناوائرس کے شکار مریضوں کی مدد میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ پاکستان سے کروانا وائرس ختم ہوجائے گا۔