• news

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعا گو ہوں:جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ کراچی طیارہ سانحہ پر ان کا دل بہت غمگین ہے جمعتہ الوداع کے دن اس حادثے میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ چینی سکینڈل سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے رفقا کو سبسڈی دی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے قوم سے معافی مانگ کر مستفید ہو جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن