• news

ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:کنور عمران سعید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مسلمانوں نے جس طرح روزے رکھنے سمیت عبادات کیں ان کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیزقیادت میں پاکستان معاشی میدان میں تاریخ سازکامیابیاں حاصل کرے گاجو’’سیاسی بونے ‘‘یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوگرالیں گے یہ ان کی بھول ہوگی ‘ ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں ہرحال میں لوٹی ہوئی دولت واپس کرناہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن