• news

شجاعت‘ پرویز الٰہی‘ مونس اور دیگر نے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے گجرات میں نماز عید ادا کی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین، حسین الٰہی، راسخ الٰہی، مسلم لیگی رہنما چودھری سلیم بریار‘ سعادت نواز اجنالہ اور دیگر رہنماؤں نے گجرات میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے نماز عیدالفطر ادا کی۔ اس موقع پر طیارہ حادثہ کے شہداء کرونا متاثرین اور وطن عزیز کے دفاع و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ عید سادگی سے منائیں اور اس پر مسرت موقع پر مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ ان کی محرومیاں کم ہو سکیں یہ عید دوسری عیدوں سے مختلف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن