برسلز: سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست‘ کرونا خاتمہ کیلئے دعا
اینٹورپن‘برسلز (نمائندہ خصوصی) سنیٹر فیصل جاوید کی والدہ کی وفات پر تعزیتی نشست کا اہتمام ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا جس میں برسلز‘ بریشیا‘ کوونٹری‘ اینٹورپن سے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے حصہ لیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلیے نامور خطیب مولانا عبدالحمید نے خصوصی دعا کرائی اور کہا کہ ماں شفقت ، خلوص، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ماں کی محبت ایک بحر بیکراں کی طرح ہے۔ ماں کی بے پایاں محبت کو لفظوں میں نہیں پْرویا جا سکتا۔ خلوص و ایثار کے اس سمندر کی حدود کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہر مذہب اور ہر تہذیب نے ماں کو عظیم اور مقدس قرار دیا ہے۔ ماں ایک دْعا ہے جو ہر وقت ربّ رحیم کے آگے دامن پھیلائے رکھتی قدم قدم پر اْن کی حفاظت کرتی ہے۔ مرحومہ کے درجات بلند ہوں اور لواحقین کو صبروتحمل نصیب ہو اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے پڑھے گے قرآن پاک بھی ملت کیے گئے اور دعا کروائی گئی اور مسلمانوں بالخصوص کی ترقی خوشحالی سمیت کرونا جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارہ نصیب ہو۔