وہاڑی کے نواح میں پنچایت کے دوران فائرنگ‘ 4 افراد زخمی
وہاڑی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 21 ڈبلیوبی میں بھری پنچایت میں فائرنگ 4 افراد شدید زخمی‘زخمیوں کو ریسکیو1122 نے ہسپتال منتقل کردیا ایک زخمی تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 21 ڈبلیوبی کے رہائشی رانا سرور ولد محمد علی اپنی زمین پر چکر لگانے گیا تو دیکھا کہ امیر حمزہ عرف ڈون آصف ولد صادق لنگاہ بدچلن لڑکی کو لے کر ان کی زمینوں میں بیٹھا تھا رانا سرور کے منع کرنے پر امیر حمزہ عرف ڈون آصف ولد صادق لنگاہ سرور کے ساتھ جھگڑا کرنے لگے بات گاؤں کے معززین تک پہنچی تو شام کے وقت پنچایت کا ٹائم بن گیا شام کو اسلحہ سے لیس امیر حمزہ عرف ڈون آصف ولد صادق لنگاہ محمد عاطف زمان حنیف ولد محمد حنیف زمان ولد طفر علی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس سے رانا عاقب محمد عثمان وسیم اکرم حاجی رمضان عرف گوگا فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ پولیس تھانہ ماچھیوال نے ملزمان کے خلاف دفعہ 324/ 452/ 148/149/ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا قابل امر بات یہ کہ صادق لنگاہ کاایک بیٹا اور ایک عزیز جو اس وقوعہ میں شامل تھے حاضر ڈیوٹی پولیس کے ملازمین ہیں فائرنگ کے واقعہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیااہل علاقہ کے مطابق امیر حمزہ تین چار سنگین مقدمات میں اشتہاری ہے اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب آر پی او ملتان ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان سے ان بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔