امید ہے کرونا کے بعد جلد مشکلات سے نکل آئیں گے: گورنر سٹیٹ بنک
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی صورتحال پر مسلسل فوکس کر رہے ہیں۔ جی 20ممالک کا فیصلہ اہم ہیسب سے زیادہ آئی ایم ایف سپورٹ کر رہا ہے۔ کرونا پر قابو پر کر معیشت مستحکم ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا پروگرام آن ٹریک ہے اب زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔ جب سے کرونا پھیل رہا ہے مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ غیر یقینی صورتحال میں ایکسچینج ریٹ کم ہوا۔ کمرشل بنک ہمارے ساتھ بڑا تعاون کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے ہمیں کافی سپورٹ ملے گی۔سٹیٹ بنک کی پالیسیوں پر عملدرآمد بنک ہی کرتے ہیں۔ امید ہے کرونا کے بعد مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔ سٹیٹ بنک نے انٹربنک ٹرانسفرز پر فیس زیرو کر دی۔ احساس کیش پروگرام کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔ شرح سود بھی کم ہو رہی ہے۔