پولٹری ایسوسی ایشن ہڑتال کاشوق پوراکرے،اب بات نہیں ہوگی:اسلم اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ اور دیگر بازاروں کا دورہ کیا، مرغی کے گوشت کی قیمتوں کاجائیزہ لیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے ہمارے ساتھ طے کیا تھا عید کے چار دن تک مرغی کا گوشت 260 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جائے گا اور عید کے بعد مزید بات چیت ہوگی جس میں ریٹ دوبارہ طے کئے جائیں گے لیکن پولٹری ایسوسی ایشن نے اپنی کمٹمنٹ پور نہیں کی، میں نے مختلف مارکیٹوں کادورہ کیا ہے اور یہ بات مشاہدہ میں آئی کہ گوشت مقررہ نرخوں پر فروخت نہیں کیا جا رہا اور گراںفروشی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اب پولٹری ایسوسی ایشن سے بات نہیں ہوگی بلکہ حکومتی مشینری حرکت میں آئے گی اور مرغی کے گوشت کی طے کردہ قیمت 260 روپے فی کلو گرام پر عملدرآمد کرایا جائے گا، جو دکان دار گراںفروشی کا مرتکب پایا گیا اسکے خلاف سخت ایکشن ہوگا، مقدمہ درج ھوگا اور جیل بھیجیں گے۔پولٹری ایسوسی ایشن نے وعدہ پورا نہیں کیا اب ان کے ساتھ بات چیت کا جواز نہیں بنتا چا ہے یہ ہڑتال کا شوق بھی پورا کر لیں۔