• news

رمضان کے پیشِ نظر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی:چیف ایگزیکٹو لیسکو

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر لیسکو نے اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق لیسکو کے تمام سرکلز میں سحر و افطار اور تراویح کے دوران گھریلو صارفین کو بھر پور ریلیف فراہم کرتے ہوئے بجلی کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنایا۔اس کیساتھ لیسکو کے تمام فیلڈ آپریشن اسٹاف، پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹر اور پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کورونا وائرس جیسی وباء کے دوران بھی اپنی ڈیوٹی بھرپور طریقے سے جاری رکھی اور مشکل سے مشکل حالات میں بھی صارفین کو ہر لمحہ آگاہ رکھا اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن