• news

اوکاڑہ پولیس نے ایک ماہ میں 142ملزموں کو گرفتارکیا

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے پولیس کارکردگی کے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ میں پولیس نے قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت سنگین وارداتوں میں 142مجرمان اشتہاری گرفتار کئے جن میں25 اے کیٹگری جبکہ بی کیٹگری کے105مجرمان اشتہاری اور12عدالتی مفرور ان شامل تھے ، اسی عرصہ کے دوران اسلحہ کے109مقدمات درج ہوئے جن میںملزمان سے 2کلاشنکوف۔ 7رائفلز۔ 18 بندوق ۔ 81 پسٹل۔ 1 کاربین اور665 گولیاں برآمد ہوئیں۔دو پولیس مقابلوں میں ملزمان یوسف عرف یوسفی ولد محمد شریف قوم ماچھی سکنہ امان والا اور صدی احمد ولد خاد م حسین قوم مسلم شیخ سکنہ املی موتی ہلاک ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن