• news

عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کریگا:کنور عمران سعید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مسلمانوں نے جس طرح روزے رکھنے سمیت عبادات کیں ان کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیزقیادت میں پاکستان معاشی میدان میں تاریخ سازکامیابیاں حاصل کرے گاجو’’سیاسی بونے ‘‘یہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوگرالیں گے یہ ان کی بھول ہوگی ‘ ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں ہرحال میں لوٹی ہوئی دولت واپس کرناہوگی وگرنہ وہ جیلوں میں ہی رہیں گے اب ملکی دولت لوٹنے کے تمام راستے بندکردئیے گئے ہیں عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کاآغازکردیاگیاہے جس کے ثمرات جلدعوام کے سامنے آئیں گے،اپنے ایک بیان میںکنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماہ رمضان کی عظمتوں اور برکتوں سے پاکستان عمران خان کی قیاد ت میں عظیم ملک بنے گا۔

ای پیپر-دی نیشن