کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے:برجیس طاہر
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان،مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل اوربھارتی ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،مقبوضہ کشمیر میںطویل لاک ڈائون کے باوجود اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں پاکستان نے دنیا کے تمام فورمز پر بھارتی انتہاپسند اقدامات کو بے نقاب کیا،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے وہ عید کے روز اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں لیگی عمائدین سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقعہ پر پنجاب اسمبلی کے رکن میاں اعجاز حسین بھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ،لیگی رہنماجاوید انور بھٹی اور یوتھ ونگ کے سٹی صدر ملک ماجد علی بھی موجود تھے۔