• news

گوجرانوالہ : اوور چارجنگ پر 22 گرانفروش گرفتار ‘ بھاری جرمانے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے چکن کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا سخت نوٹس لے لیا، ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کو چکن 260 روپے کلو کی مقررہ قیمتوں پر فروخت اور ہر علاقے کے صارفین تک طلب کے مطابق فراہمی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت، اوور چارجنگ کرنیوالے 22 گرانفروشوں گرفتار کرکے ان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے گئے، 1 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کو شہریوں کی طرف سے اور مختلف زرائع سے چکن کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ برائلر شاپس پر چکن مہنگے داموں فروخت کیا جارہاہے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام پرائس مجسٹریٹس کو کارروائیاں کرنے اور 260 روپے کلو قیمت پر عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کیے۔

ای پیپر-دی نیشن