بلاول بھٹو کا بیانہ ہی پارلیمانی نظام کی بقاء کا ضامن ہے:عمران ہاشمی
فاروق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سٹی صدر محمدعمران ہاشمی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانہ ہی دراصل پارلیمانی نظام کے استحکام اور بقاء کا ضامن ہے حکومت کرونا وائرس پر بھی قابو نہیں پاسکی اپنے ہی ایس او پیز کی نفی کرنیوالے حکومتی وزیر وں اور مشیروں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ۔